تجارت

سرکاری ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی 63 پیسےفی یونٹ سستی ہونےکا امکان

درخواست میں بتایا گیا کہ نیوکلیئرذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 30th 2024, 7:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سرکاری ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی 63 پیسےفی یونٹ سستی ہونےکا امکان

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبرسامنے آگئی، سرکاری ڈسکوزکے صارفین کیلئے بجلی 63 پیسےفی یونٹ سستی ہونےکا امکان ہے۔

سینٹرل پرچیزنگ پاورایجنسی کی قیمت میں کمی کی نیپرا سے درخواست میں کمی ماہانہ فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ماہ نومبرکیلئے مانگی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 55 ارب76 کروڑ روپے رہی، ایل این جی سے 23 روپے20 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کل سماعت کرے گا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ایران سے 27 روپے15پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی، کوئلہ سے بجلی کی پیداواری لاگت14 روپے92 پیسے رہی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ نیوکلیئرذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔