بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ جب تک کارکن رہا نہیں ہوں گے، وہ رہائی قبول نہیں کریں گے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی
سابق اسپییکر قومی اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی نظام مفلوج ہوگیا ہے۔
پشاور مییں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے خلاف بے تحاشا مقدمات قائم ہیں، اپنے ارکان اسمبلی کے خلاف جعلی مقدمات قائم کئے گئے ہیں، 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔
اسد قیصر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے جیل میں ملاقات ہوئی ان پر کوئی دباؤ نہیں، بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے جب تک کارکن رہا نہیں ہوں گے، وہ رہائی قبول نہیں کریں گے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی نے حکومت کمیٹی کے سامنے دو مطالبات رکھے ہیں، ایک مطالبہ ہے کہ بانی چیرمین سمیت تمام سیاسی قیدی رہا کیا جائے، دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹس کو فیصلے سنانے پر افسوس ہوا، افغانستان کے کشیدگی پر افسوس ہے معاملہ کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے ، پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، ہمارا اپنا کلچر ہے افغانستان کے ساتھ مفاہمت کی راہ اپنائی جائے۔
پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اپنے عہدے سے سبکدوش
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کونسے ہیں؟ ایف بی آرنے رپورٹ جا ری کر دی
- چند سیکنڈ قبل
پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے آغاز کی متوقع تاریخیں سامنے آگئیں
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ :حماس کی جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوج کا کیپٹن اور میجر ہلاک، 4 سپاہی زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل
گجرات میں 6بھائیوں کی 6 بہنوں کیساتھ سادگی سے شادی ،منفرد روایت قائم
- 2 گھنٹے قبل