پاکستانی ایتھلیٹ راشد نسیم نے ایک سال میں 40 ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کردی
سال 2024ء میں ان کے 28 ریکارڈز گنیز بک نے منظور کرتے ہوئے سرٹیفیکٹ بھی جاری کردیئے


راشد نسیم پاکستانی تاریخ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ 40 ریکارڈز توڑنے میں کامیاب ہوگئے، سال 2024ء میں ان کے 28 ریکارڈز گنیز بک نے منظور کرلیے، سرٹیفیکٹ بھی جاری کردیئے گئے، مختلف کیٹیگریز کے 12 سے زائد ریکارڈ کے رزلٹ کا انتظار ہے۔
انفرادی طور پر 125 ریکارڈز بنانے والے پاکستانی مارشل آرٹس کھلاڑی راشد نسیم 2024ء میں بھی سرفہرست جبکہ 2024ء میں ان کے 3 ریکارڈ کو دنیا کے سب سے بہترین ریکارڈز کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
راشد نسیم 5 سال میں یہ اعزاز پانیوالے پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں، اس سال انہوں نے رومانیہ کے ٹی وی شو میں بھی پاکستان کا پرچم بلند کیا تھا، پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بننے والے راشد نسیم اب تک جرمنی، رومانیہ، اٹلی، سنگاپور، چین اور کوریا میں 11 سے زائد انٹرنیشل ٹی وی شوز میں پاکستان کا پرچم لہرانے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سال بھارتی ماسٹر انڈین گوٹ چیلنج میں راشد نسیم کو اوپن چیلنج کرکے بھی نہ ہرا سکا، شلپا شیٹھی کے سامنے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
راشد نسیم نے 2024ء میں ماشل آرٹس کی مختلف کیٹیگریز میں ریکارڈز بنائے، جس میں بریکنگ نن چکو، اسٹک، باکسنگ پنچ، فٹنس کیٹیگری شامل ہیں۔
راشد نسیم نے بھارت، جرمنی، انگلینڈ، مصر، امریکا اور چین کے ورلڈ ریکارڈز کو پاکستان کے نام کیا، ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 289 اخروٹ توڑ کر جرمنی کا ریکارڈز توڑا جبکہ کہنی سے 30 سیکنڈ میں 169 اخروٹ اور سر کے ساتھ 30 سیکنڈ میں 39 کین کو پھاڑ ڈالا۔
راشد نسیم نے ایک منٹ میں سر سے 43 ناریل توڑے اور پنچ کی مدد سے ایک منٹ میں 120 چوپ اسٹک اور سر کی مدد ایک منٹ میں 77 یارڈ اسٹک کو کر ریکارڈ اپنے نام کیے۔
انہوں نے باکسنگ پنچ کیٹیگری میں فل ایکسٹینشن پنچ کا ریکارڈ انگینڈ سے چھین کر پاکستان کے نام کیا، جس میں ایک منٹ میں 298 کے مقابلے میں 346 مکے لگائے، انہوں نے فٹنس کیٹیگری میں بھی متعدد ریکارڈز پاکستان کے نام کئے جس میں ایک منٹ میں 40 پاؤنڈ کے ساتھ 110 جمنگ جیکس، 60 پاؤنڈ کے ساتھ 106 اور 80 پاؤنڈز کے ساتھ 93 جمنگ جیکس لگانے کے مشکل ترین ریکارڈز شامل ہیں۔
راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں چینی ماسٹرز کو شکست دی، ایک منٹ میں نن چکو سے 80 غبارے پھاڑنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام کیا جبکہ نن چکو کے ساتھ 100 کلے ٹارگٹ کو توڑا، نن چکو کے ساتھ ماربل ٹائیلز توڑنا اور ایک منٹ میں نن چکو کو 198 مرتبہ گھما کر ریکارڈ بنائے اور پاکستان کا نام اونچا کیا۔
راشد نسیم نے ایلبو اسٹرائیک کیٹیگری میں بھی ریکارڈ بنایا، جس میں ایک منٹ میں 366 مرتبہ کہنی کو کامیابی کے ساتھ ہٹ کیا۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی ائیر فورس کا طیارہ گر کر تباہ،ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی
- an hour ago

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس :علی امین گنڈا پورکے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری
- 16 minutes ago

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا ڈیگاری واقعے کا نوٹس
- 43 minutes ago
صارفین کے لیے بڑی خبر،واٹس ایپ کا کوئیک ری کیپ کے نام سے نیا فیچر متعارف
- an hour ago

وزیر داخلہ کا غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیاکے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
- an hour ago

ایوان بالا کے انتخابات میں شکست کے باوجود جاپانی وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے سے انکار
- 2 hours ago

اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- an hour ago

کرکٹرعماد وسیم اور اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان ازدواجی مسائل ،سوشل میڈیا پرمختلف افواہیں سرگرم
- 2 minutes ago

واشنگٹن میں بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر "سکھ فار جسٹس "کی جانب سے بڑا اعلان
- an hour ago

پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ
- 3 hours ago

کوئٹہ: قتل کیے گئے مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا،وزیر اعلی سرفراز بگٹی
- 36 minutes ago

سربراہ سعودی بحریہ محمد بن عبدالرحمان کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا
- 9 minutes ago