مصر: پولیس اکیڈمی میں گیس دھماکے سے3 افراد جاں بحق

دھماکہ اکیڈمی کے میدان میں ایک گودام میں معمول کی مرمت کے کام کے دوران ہوا،مصری وزارت داخلہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Jan 1st 2025, 2:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مصر: پولیس اکیڈمی میں گیس دھماکے سے3 افراد جاں بحق

قاہرہ:مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پولیس اکیڈمی میں گیس دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں  3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ دھماکے میں ایک پولیس افسر اور 2 عام شہری مارے گئے،
 وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میںمزید کہا گیا کہ دھماکہ اکیڈمی کے میدان میں ایک گودام میں معمول کی مرمت کے کام کے دوران ہوا۔
دھماکے کی اطلاع پر فوری طور پر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،
دوسری جانب قاہرہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔