جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

لاہور : سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب  کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
پنجاب کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے سرکاری اور پرائیوٹ سکولز کو ایک ماہ کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یکم جولائی سے 31 جولائی تک پنجاب کے سرکاری اور نجی  سکولز بند رہیں گے۔ یکم اگست سے سکولز دوبارہ کھلیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چھٹیوں کے دوران طالب علم اور ان کے اہلخانہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کریں۔

اس سے قبل  وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالےسے فیصلہ ہوگیاہے ، چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک ہوں گی ،  وفاقی سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ آج ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیم اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک دینے کی تجویز بھی دی گئی تھی  لیکن وزیرتعلیم پنجاب اس بات سے متفق نہیں تھے اور پنجاب حکومت کا موقف  ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں ایک ماہ کے لیے دی جائیں ۔

علاقائی

کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ مغربی بائی پاس   پر باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 7 افراد جانبحق   ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

بلوچستان  کے اہم شہر کوئٹہ میں  باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ پیش ، 7 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں ۔

کوئٹہ مغربی بائی پاس   پر باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 7 افراد جانبحق   ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے  اور خواتین  بھی شامل ہیں، کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔ 

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور دکھ کا باعث ہے ، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، کوئی غفلت پائی گئی تو مواخذہ ہوگا ، زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے،  جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،  زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی بیروت پر بمباری، حزب اللہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

حزب اللّٰہ کے لیے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی شہید کردیا ہے، اسرائیلی دعویٰ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی بیروت پر بمباری، حزب اللہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیروت میں حملے کا نشانہ حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین تھے۔

اسرائیل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے لیے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی شہید کردیا ہے۔

ہاشم صفی الدین حزب اللّٰہ کے متوقع سیکریڑی جنرل تھے، ایسی اطلاعات تھیں کہ حزب اللّٰہ کے شہید سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللّٰہ کی جگہ انکے قریبی عزیز ہاشم صفی الدین کو یہ منصب دیا جائے گا۔ 

حزب اللّٰہ نے تاحال اسرائیلی دعویٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سنے گئے اور دھوئیں کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔

اس سے پہلے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے جھڑپوں میں اسرائیل کے 17 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرحدی قصبے مرعون الراس میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے اسرائیلی فوجیوں کو بم کا نشانہ بنایا گیا۔  تاہم اسرائیلی حکومت نے بھی فی الحال ایک فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیل کی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 37 لبنانی شہری جاں بحق اور 151زخمی ہوئے ہیں۔

مغربی کنارے پر اسرائیل نے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کیا ہے جس میں 16 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردیے ہیں۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی ملاقات

ملائیشین وزیراعظم نے آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت بھی دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں دو طرفہ اسٹریٹجک مفادات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملائیشین وزیراعظم نے آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت بھی دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کی ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹیجک انٹرسٹ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت بھی دی جبکہ آرمی چیف نے دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کامیاب دورے کو سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دورے سے دونوں ممالک اور فوج کے درمیان پائیدار اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے اعزاز میں منعقدہ سرمایہ کاری کی تقریب اور ضیافت میں بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ 3 اکتوبر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سیری انور ابراہیم 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll