اسرائیل غزہ میں جو کچھ کر رہا ہے وہ جنگ نہیں، بے دخلی ، نسلی صفایا اور تباہی کی مہم ہے،پاکستانی مندوب


نیویارک:پاکستان نے سلامتی کونسل سے غزہ میںجاری اسرائیلی حملے اور انسانی بحران روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔
جمعہ کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں پاکستان نےایک دفعہ پھر فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر فلسطینی مسئلے پر بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں جو کچھ کر رہا ہے وہ جنگ نہیں، بے دخلی ، نسلی صفایا اور تباہی کی مہم ہے، شہریوں پر اندھا دھند بمباری اوربنیادی ڈھانچے کی منظم تباہی الگ تھلگ واقعات نہیں، یہ سوچے سمجھے اقدامات ہیں جن کا مقصد ایک پوری قوم کو ان کے وطن سے مٹانا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی برادری یو این چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے دفاع کیلئے متحد ہو، تاریخ کے ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں، کیا یہ کونسل اپنی ذمے داری نبھائے گی یا المیے سے منہ موڑ لے گی؟ فلسطینی عوام اس کونسل سے امید، انصاف اور امن کے وعدے کی توقع رکھتے ہیں،پاکستانی مندوب کا کہنا تھا
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ان کو مایوس نہیں کرنا چاہئے، غزہ میں خونریزی ختم ہونی چاہئے، سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکینت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ فلسطینی رکنیت اخلاقی ضرورت ہے جو دو ریاستی حل کی ناقابل واپسی ضمانت ہوگی۔
سلامتی کونسل اجلاس میںعاصم افتخار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی بنیاد پر دو ریاستی حل کے عمل کا آغاز کیا جائے، یہ عمل قبضے کے خاتمے اور فلسطینی عوام کو ان کے حق خودارادیت کے حصول کے قابل بنائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غیرمستقل رکن کے طور پر 2 سالہ مدت کا آغاز ہوچکا۔
پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے غیر مستقل ارکان کے پرچم رکھنے کی تقریب میں شرکت کی اور پھر سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگایا تھا۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 21 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 19 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 17 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- ایک گھنٹہ قبل
