نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر جاری کردیں،اداکارہ نے شادی کس سے کی؟
نیلم منیر نے اپنے شوہر کا نام اورنکاح سمیت شادی کی تقریبات کی دیگر تفصیلات نہیں بتائی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اور خوبرہ اداکارہ نیلم مینر نے اپنی شادی کی تصاویر جاری کر دیں۔
نیلم منیر نے گذشتہ روز کراچی کے سیاحتی مقامات پر مایوں کے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تقریبات شروع ہونے کی بھی تصدیق کی تھی۔
شیئر کی گئی تصاویر میںدیکھا جا سکتا ہے کہ نیلم منیر نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر سفید رنگ کے روایتی عرب جبے یا ثوب میں ملبوس ہیں ۔اداکارہ کی جانب سے عرب لباس میں شریک حیات کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد ان کے مداح پریشان بھی دکھائی دیے اور انہوں نے کمنٹس میں اداکارہ سے شریک سفر سے متعلق سوالات بھی کیے۔
View this post on Instagram
نیلم منیر کی جانب سے تین جنوری کی شام نکاح کی تصاویر شیئر کی گئیں، تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام اورنکاح سمیت شادی کی تقریبات کی دیگر تفصیلات نہیں بتائی تھیں،اس موقع پر انہوں نےاپنے تمام مداحوں سے نئی زندگی کی شروعات پر دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔
یاد رہے کہماضی میں کئی مرتبہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جس کے بعد اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کی تھی۔
حماس جنگ بندی معاہدے کے تحت 34 یرغمالیوں کی رہا پر رضامند
- 2 گھنٹے قبل
راولپنڈی:معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- 29 منٹ قبل
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی
- ایک گھنٹہ قبل
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستانی مردوں کے بارے میں کونسا نیا دعویٰ کیا ہے؟
- 34 منٹ قبل
امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، 6 میں ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل
سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 پاکستانی بے دخل
- 2 گھنٹے قبل