لاہور:تشدد کا شکار ہونے والا 14 سالہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا

بچے کے والد کے بیان پر غالب مارکیٹ تھانے میں تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 4th 2025, 10:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور:تشدد کا شکار ہونے والا 14 سالہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا

لاہور:لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں تشدد کا شکار ہونے والا 14 سالہ گھریلو ملازم سنی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میںدم توڑ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق تشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا۔ سنی لاہور کی مین مارکیٹ میں ساجد نامی شہری کے گھر کام کرتاتھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ  لڑکے کے جسم کے حساس اعضاء سمیت مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات تھے۔ تشدد کا نشانہ بننے والا لڑکا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد کے بیان پر غالب مارکیٹ تھانے میں تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے واقعے کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں بچے کے والد کے بیان پر درج ہے اور 2 ملزمان بھی گرفتار ہیں۔
14 سالہ سنی 6 ہزار روپے ماہانہ پر گھر میں کام کرتا تھا۔