ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز ، اسپنر ساجد خان اور نعمان علی کی ٹیم میں واپسی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائےگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 4th 2025, 11:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز ، اسپنر ساجد خان اور نعمان علی کی ٹیم میں واپسی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلا ہوم ٹیسٹ سیریز میں کالی آندھی کو قابو کرنے کیلئے اسپنرز کا جال بچھانے کا فیصلہ کرلیا۔
ملتان میں شیڈول پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کیلئے اسپین فرینڈلی پچز بنائی جائیں گی تاکہ کالی اندھی کا اسپنرز کے ذریعے شکار کیا جاسکے۔
پی سی بی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیرسز سپنر ساجد خان اور نعمان علی کی سکواڈ میں واپسی ہو گی،اس حوالے سے سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے سائیڈ میچز اور ٹیسٹ سکواڈ سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ساجد خان کو جنوبی افریقا کی کنڈیشنز کی وجہ سے سکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا جبکہ انکی جگہ فاسٹ باؤلر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
دوسری جانب دورہ پاکستان کے لئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے ملک سے دبئی پہنچ چکی ہے،اور چھ جنوری کو دبئی سے پاکستان پہنچے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے ملتان سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔