نیویارک کی عدالت کا نو منتخب امریکی صدرٹرمپ کو 10 جنوری کو پیش ہوکر سزا سننے کا حکم
ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کیس کو ختم کرنے کا جواز پیش نہیں کرتی،عدالت


نیویارک کی ایک عدالت نے نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو 10 جنوری کو پیش ہوکر سزا سننے کا حکم دے دیا۔
نیویارک کی عدالت نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اداکارہ کو دی گئی رقم مبینہ طورپر چھپانے کے کیس میں 10 جنوری کو سزا سنائےگی، ٹرمپ سزا سننے کے لیے ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک پر پیش ہوسکتے ہیں۔
عدالت کا مزید کہنا تھاکہ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کیس کو ختم کرنے کا جواز پیش نہیں کرتی۔
امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب صدرکو جیل کی سزا ممکنہ طورپر نہیں سنائی جائے گی۔
عدالتی حکم نامے کے بعد نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پرردعمل دیتے ہوئے عدالت کے حکم کو مسترد کردیا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جج کا حکم غیرقانونی سیاسی حملہ ہے۔ یہ کیس جعلی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر مجھے سزا دی گئی تو یہ آئین کے منافی ہوگا اورجہاں تک مجھے علم ہے صدارت کا خاتمہ بھی ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال مئی میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بالغ فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیلز کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کو چھپانے کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ ٹرمپ نے تمام الزامات کا جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔
جبکہ دوسری جانب ریپبلکن رہنما کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی فیصلے پر اپیل دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 3 hours ago

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 4 hours ago

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 4 hours ago

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 4 hours ago

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 3 hours ago

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 4 hours ago

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 3 hours ago

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 3 hours ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 4 hours ago

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 6 hours ago

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 29 minutes ago
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 3 hours ago