کرم امن معاہدے کےبعد پہلا قافلہ اشیاء خورونوش لیکر ٹل سے پاراچنار روانہ
قافلے میں امدادی سامان آٹا، چینی اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ گاڑیوں کو حفاظتی حصار میں پاراچنار لایا جا رہا ہے
پشاور: کرم میںفریقن کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر عمل درآمد کے بعد سڑکوں کی بندش اٹھالی گئی اور معمولات زندگی بحال ہوناشروع ہوگئےہے، پہلا قافلہ اشیاء خورونوش لے کر ٹل سے پاراچنار روانہ ہوگیا۔
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف پہلے قافلے کو رخصت کرنے کے لیے کوہاٹ پہنچے اور قافلے کو سرحدی علاقے کرم، چھپری روانہ کیا،کرم امن معاہدے کے تحت قائم امن کمیٹیوں کی ضمانت پر کھانے پینے کی اشیاء اور سامان لے جانے والی گاڑیوں کا پہلا قافلہ ٹُل سے پاراچنار کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔
قافلے میں امدادی سامان آٹا، چینی اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔گاڑیوں کو حفاظتی حصار میں پاراچنار لایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کوہاٹ جرگہ نے امن معاہدے کے بعد سڑک کھولنے کا فیصلہ کیا تھا،کرم میں امن کی بحالی کے لیے مقامی لوگوں اور قبائلی اور سیاسی قیادت پر مشتمل امن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ امن کمیٹیوں میں تمام فرقوں اور فقہ کے لوگ شامل ہیں۔
مقامی امن کمیٹی میں لوئر کرم کے 27 ارکان شامل ہیں جن میں سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ، ابی فیض اللہ اور حسین علی شامل ہیں۔ اپر کرم سے 48 ارکان جن میں سابق سینیٹر سجاد حسین طوری، ایم پی اے علی ہادی اور مزمل شاہ شامل ہیں۔
راولپنڈی:معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- 40 منٹ قبل
سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 پاکستانی بے دخل
- 2 گھنٹے قبل
امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، متعددمیں ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل
حماس جنگ بندی معاہدے کے تحت 34 یرغمالیوں کی رہا پر رضامند
- 2 گھنٹے قبل
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی
- ایک گھنٹہ قبل
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستانی مردوں کے بارے میں کونسا نیا دعویٰ کیا ہے؟
- ایک گھنٹہ قبل