علاقائی

لوئر کرم:ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ، پاراچنار کو جانے والےامدادی سامان کے قافلے کی کرم روانگی مؤخر

فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کی حالت خطرےسے باہرہے،بیرسٹر سیف

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 4th 2025, 12:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لوئر کرم:ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ، پاراچنار کو جانے والےامدادی سامان کے قافلے کی کرم روانگی مؤخر

لوئر کرم:لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث تین ماہ بعد کرم کو جانےو الے امدادی سامان کے پہلے قافلے کی روانگی روک دی گئی۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، صورتحال کے باعث پہلا قافلہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ فائرنگ میں زخمی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے،  تاہم بگن میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کی حالت خطرےسے باہرہے،انہوں نے بتایا کہ چھپری کے مقام پر پولیس اور حکومتی اعلیٰ حکام موجود ہیں، فائرنگ نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے کی گئی جس میں معتدد افرا کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،ان کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں تین اہلکار بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود پر فائرنگ کا واقعہ ایسے وقت پر پیش آیا ہے جب ضلع کرم کے متاثرین کے لئے امدادی سامان پر مشتمل قافلہ آج ضلع کرم روانہ ہو رہا تھا۔
واضح رہے کہ کرم میں امن کے قیام کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، معاہدے کی روشنی میں امن کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ یہ کمیٹیاں مقامی افراد، قبائلی اور سیاسی قیادت پر مشتمل ہیںحکومتی حکام کے مطابق یہ کمیٹیاں مختلف مسالک اور فقہ کے افراد کے افراد پر مشتمل ہیں جبکہ ان کمیٹیوں کی ضمانت پر کل اشیاء خوردنوش اور سامان پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار روانہ ہوگا۔

Advertisement