Advertisement
پاکستان

وزیر داخلہ کی عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان سے ملاقات

دونوں رہنمائوں نے کرم زیریں کی تحصیل بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرکرم اور دوسرے زخمی افراد کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 دن قبل پر جنوری 4 2025، 9:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر داخلہ کی عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان سے ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کے امور سمیت ملک کی مجموعی صورتحال اورکرم میں امن یقینی بنانے اور عوام کے تحفظ کے لئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے کرم زیریں کی تحصیل بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرکرم اور دوسرے زخمی افراد کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ کرم میں ریاست مخالف قوتوں کے مذموم ارادوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے ، وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پی حکومت اور زخمی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ رابطے میں ہے۔

وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز اور امن جرگوں کی سنجیدہ کوششوں کو سراہا اور گرینڈ جرگے کے رہنمائوںسے اظہار تشکر کیا ، انہوں نے کہا کہ پشاو ر میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران اہم فیصلے کیے گئے جن کا مقصد دیرپا امن اور عوام کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

Advertisement