صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا
شائع شدہ 2 دن قبل پر جنوری 5 2025، 9:44 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور میں بوندا باندی کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
شہر لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، انار کلی، سمن آباد، چوک یتیم خانہ، اقبال ٹاؤن، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور چونگی امر سدھو میں بادل برس پڑے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک جا پہنچا ہے، ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
اُڑان پاکستان پروگرام کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے، احسن اقبال
- 9 گھنٹے قبل
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے ہو گا
- 8 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام گروپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل
اعتزازحسن شہید کی گیارہویں برسی آج منائی گئی
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے معاملات میں مزید کشیدگی
- 9 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا
- 8 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات