اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات بچوں سمیت 11 افراد بھی شامل ہیں
غزہ میں بدترین صیہونی دہشت گردی جاری ہے،اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر بمباری کردی،ایک دن میں سترسے زائد فلسطینی شہید ہوگے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا اور رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 65 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات بچوں سمیت 11 افراد بھی شامل ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے اسرائیل کا کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر کو حراست میں رکھنا غزہ میں صحت کے شعبے کو تباہ کرنے اور نسل کشی کا ارادہ ظاہر کرتا ہے۔
مصر اور قطر کی کوششوں سے قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے جبکہ حماس رہنما باسم نعیم نے معاہدے کے لیے اسرائیلی فوج کا انخلا اور بے گھر فلسطینیوں کی واپسی ضروری قرار دی ہے۔
دوسری طرف تل ابیب میں نیتن یاہو کےخلاف شہریوں نےاحتجاج کیا،مظاہرین نےقیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا،صیہونی پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔
پاکستان کے سابق کپتان یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر
- 18 منٹ قبل
کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا، جسٹن ٹروڈو کا امریکی صدر کو کرارا جواب
- 2 گھنٹے قبل
پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز پر نمایاں تیزی، ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
- ایک گھنٹہ قبل
بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے،امریکا
- ایک گھنٹہ قبل
ملک میں شدید سردی کے ڈیرے، کراچی میں پارہ 8.1 تک گرگیا
- 2 گھنٹے قبل
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
- 14 منٹ قبل