جاں بحق ملزمان تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج مقدمہ نمبری 1209/24 بجرم 302 ت پ میں ملزم تھے


علی الصبح تھانہ صدر تاندلیانوالہ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے حملہ کیا جس کے نتجے میں فائرنگ سے حوالات میں بند تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا کزن زخمی ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے ملزمان میں بلال، عثمان اور ناصر شامل ہیں جبکہ آصف نامی ملزم زخمی ہوگیا ہے، ملزمان تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج مقدمہ نمبری 1209/24 بجرم 302 ت پ میں ملزم تھے اور تھانہ صدر کی حوالات میں بند تھے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد اور سی آئی اے ٹیموں نے فائرنگ میں ملوث 06 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتولین پر کھرل برادری کے افراد کے قتل کا الزام تھا۔ ملزمان کی دیرینہ دشمنی کی وجہ اورمحفوظ رکھنے کے لیے سٹی کی بجائے تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں بند کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان تھانہ کے پیچھے سے سیڑھی لگا کر تھانے میں داخل ہوئے تمام تھانیداروں کے کمروں کو باہر سے کنڈیاں لگائیں اور حوالات میں بند ملزمان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے سکھیرا برادری کے تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ اطلاع ملتے ہی سی پی او فیصل آباد سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 4 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل






