Advertisement
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلہ13 جنوری کو سنایا جائیگا

عدالتی عملے کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 6th 2025, 10:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،بانی پی ٹی آئی  اور بشریٰ بی بی کیخلاف  فیصلہ13 جنوری کو سنایا جائیگا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا ہے، فیصلہ اب 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

عدالتی عملے کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، اس لئے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے عدالتی عملے نے نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو عدالت نے محفوظ کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اتوار کو سنانا تھا۔

پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی۔

واضح رہے کہ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل کی گئی ہے۔

Advertisement