ڈی جی آئی ایس پی آر کی یو ایم ٹی لاہور کے اساتذہ اور طلباء کیساتھ خصوصی نشست
طلباء اور اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات اور بات چیت کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) لاہور کے اساتذہ اور طلباء کیساتھ خصوصی نشست کی۔
یو ایم ٹی لاہور کے طلباء اور اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات اور بات چیت کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ پاک فوج کے خلاف جو بھی منفی پراپیگینڈہ بنا تحقیق کے پھیلایا جاتا رہا آج اس حوالے سے تمام ابہام اور شکوک و شبہات دور ہوگئے۔
طلباء اور اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر سے براہِ راست بات چیت کرکے ہمیں حقیقی معنوں میں پاک فوج کیخلاف پھیلائی جانیوالی غلط معلومات اور جھوٹی پر مبنی خبروں کے بارے میں آگاہی ملی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جس باوقار انداز میں ہمارے سوالات کے مدلل جواب دیئے وہ انتہائی خوش آئیند اور حوصلہ افزاء تھے۔
طلباء نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ اسطرح کے سیشن تواتر کیساتھ ہونے چاہیئے تاکہ نوجوانوں اور پاک فوج کے مابین خلاء کو کم کیا جائے اور غلط فہمیوں کا تدارک ہو۔اس بات میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئیے کہ پاکستان کے نوجوان خصوصاً طلباء پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کی حفاظت کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 42 minutes ago
ثناء خان نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی
- 2 hours ago
وزیر اعلیٰ پنجاب نےنواز شریف ہیلتھ کلینک کا افتتاح کر دیا
- 4 hours ago
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 28 minutes ago
سپریم کورٹ آئینی بنچ سے آئندہ تین روز کی کاز لسٹ کینسل
- 4 hours ago
ایسٹونیانے ورک ویزا کی شرائط میں نرمی کردی
- an hour ago