پی ایس ایکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر کی قدر میں بھی مزید گراوٹ
1000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر براجمان،انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید گراوٹ کا شکار ہے
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید گراوٹ کا شکار ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 11 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 27 منٹ قبل
ثناء خان نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی
- 2 گھنٹے قبل
وزیر اعلیٰ پنجاب نےنواز شریف ہیلتھ کلینک کا افتتاح کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ آئینی بنچ سے آئندہ تین روز کی کاز لسٹ کینسل
- 4 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 42 منٹ قبل
ایسٹونیانے ورک ویزا کی شرائط میں نرمی کردی
- ایک گھنٹہ قبل