Advertisement

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، متعددمیں ایمرجنسی نافذ

کچھ علاقوں میں 40 میل فی گھنٹہ یخ بستہ ہوائیں چلنے اور 10 سالوں میں سب سے زیادہ 15 انچ سے زائد برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے،امریکی میڈیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 6th 2025, 1:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، متعددمیں ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن؛ امریکا کی مختلف  ریاستیں اس وقت برفباری اور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس سے امریکیوں کا نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ 
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اس وقت سخت سرد موسم کا شکار ہے اور اس خاص موسمیاتی کیفیت جسے پولر ورٹیکس‘ کہا جاتا ہے اس کی وجہ سے 30 سے زیادہ امریکی ریاستوں میں شدید ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ برفانی طوفان گزشتہ 10 برس کا سب سے زیادہ طاقتور طوفان ہوسکتا ہے جس میں کچھ علاقوں میں 40 میل فی گھنٹہ یخ بستہ ہوائیں چلنے اور 10 سالوں میں سب سے زیادہ 15 انچ سے زائد برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہےجبکہ کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سے لے کر منفی 29 ڈگری تک ہے جب کہ کینیڈا کی ریاست مینی ٹوبا میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Advertisement