پاکستان اور و یسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز کھیلے جائیں گے
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی۔
ویسٹ انڈیز ٹیم نجی فلائٹ سے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچی، ویسٹ ا نڈیز ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین روزہ میچ کھیلنے کے بعد ملتان میں پاکستان کے خلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ کھیلے گی۔
پاکستان اور و یسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔
و یسٹ انڈیز نے آخری بار نومبر 2006 میں پاکستان میں تین ٹیسٹ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی تاہم و یسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے تین بار پاکستان کا دورہ کیا ہے۔
ایک بار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جون 2022 میں اور دو بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اپریل 2018 اور دسمبر 2021 میں کھیلی تھی۔
سپریم کورٹ آئینی بنچ سے آئندہ تین روز کی کاز لسٹ کینسل
- 5 گھنٹے قبل
ثناء خان نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی
- 4 گھنٹے قبل
ایسٹونیانے ورک ویزا کی شرائط میں نرمی کردی
- 2 گھنٹے قبل
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل
وزیر اعلیٰ پنجاب نےنواز شریف ہیلتھ کلینک کا افتتاح کر دیا
- 5 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل