پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا منٹوں کا کام ہے،حریم شاہ

معروف ٹاک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر حریم شاہ نے پاکستانی مردوں کے بارے میں ایک انوکھا دعویٰ کر ڈالا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا منٹوں کا کام ہے۔
سوشل میڈیا پر حریم شاہ کے ایک پرانے پوڈکاسٹ انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں حریم نے پاکستانی مردوں کی خامیوں پر بات کی، جس میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا آسان کام ہے اور وہ بہت آسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں۔
جب پوڈ کاسٹ کے میزبان کی جانب سے جب حریم شاہ سے اس دعوے کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مردوں کے بیوقوف بننے کی اہم وجہ ان کی خواہشات ہیں۔
اپنے بیان میں سوشل میڈیا انفلوئنسر حریم شاہ کا مزید کہناتھا کہ پاکستانی مردوں کو ان کی خواہشات کی وجہ سے بیوقوف بنایا جاسکتا ہے اگرچہ تمام پاکستانی مرد ایسے نہیں ہوتے لیکن اس کے باوجود جو لوگ خواہشوں کے پجاری ہیں وہ خواجہ سرا، بیواؤں، طلاق یافتہ عورتوں، بچوں حتیٰ کہ شادی شدہ عورتوں کو بھی نہیں چھوڑتے۔
ٹک ٹاکرنے مزید کہا کہ ایسے مرد عورتوں سے زیادتی، ان پر تشدد کرنے کے ساتھ بیویوں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں لیکن اس سب کے باوجود ان کی واہ واہ ہوتی ہے، اگر غلطی عورت کرے تو اسے ذلیل کیا جاتا ہے، ایک غلطی پر عورت پستی کی طرف چلی جاتی ہے۔

سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس،کیا ایوب خان کے دور میں بنیادی حقوق میسر تھے؟ جج آئینی بنچ
- 7 منٹ قبل

بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست، گورنر کا قومی ٹیم کو معطل کرنے کا مشورہ
- ایک گھنٹہ قبل

ٹینکر جلانے کا کیس ،چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ضمانت منظور ، آج رہائی کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

آڈیو لیک کیس، علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ میں بجلی کا بڑا بحران ، ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

یو اے ای میں ویزا درخواستوں کو تیز اور آسان بنانے کیلئے اے آئی سسٹم ’سلامہ‘ متعارف
- ایک گھنٹہ قبل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس ،چئیرمین جنید اکبر خان وزارت خزانہ حکام پر برہم
- 36 منٹ قبل

پنجاب حکومت کا قدیم فوجداری قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
- ایک گھنٹہ قبل

شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ میں ڈیڑھ سال کی بندش کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
- 4 گھنٹے قبل

لالی وڈ کے معروف اداکار حبیب کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے
- 3 گھنٹے قبل