جبری گمشدگیوں کے الزام میں سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے دوسری بار وارنٹ گرفتاری جاری
سکیورٹی اہلکاروں نے مبینہ طور پر 500 سے زیادہ افراد کو اغوا کیا، جن میں سے کچھ کو کئی سال تک خفیہ تنصیبات میں قید رکھا گیا تھا،غیر ملکی میڈیا
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ وا جد کے جبری گمشدگیوں کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے علاوہ مزید سابق حکومت کے 11 اہلکاروں کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔
بنگلہ دیشی عدالت پہلے ہی 77 سالہ حسینہ واجد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر وارنٹ گرفتاری جاری کر چکا ہے، جو اگست میں طالب علموں کی قیادت میں انقلاب کے بعد اقتدار کا تختہ الٹنے کے بعد اپنے پرانے اتحادی ملک بھارت فرار ہو گئی تھیں۔
خیال رہےحسینہ واجد کے 15 سالہ دور اقتدار میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، جن میں ان کے سیاسی مخالفین کو بڑے پیمانے پر حراست میں رکھنا اور ماورائے عدالت قتل کرنا بھی شامل ہے۔ جس پر انسانی حقوق کے ادارے تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
بنگلہ دیشی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے مبینہ طور پر 500 سے زیادہ افراد کو اغوا کیا، جن میں سے کچھ کو کئی سال تک خفیہ تنصیبات میں قید رکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی کے آخر اور اگست کی ابتدا میں بنگلہ دیش میں طلبہ کی احتجاجی تحریک کے دوران فورسز کی فائرنگ سے 300 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد آرمی چیف کے حکم پر حسینہ واجد مستعفی ہوگئی تھیں، بعد ازاں وہ بھارت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل
سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
- ایک گھنٹہ قبل
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
- ایک گھنٹہ قبل
انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
- ایک گھنٹہ قبل