ملاقات کے دوران مریم نواز شریف نے انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کی دعوت دی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے شہزادہ منصور کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی عرب کے صوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصور نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران مریم نواز شریف نے انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کی دعوت دی اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے ہمیشہ برادرانہ تعاون کو سراہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب بڑا بھائی ہے، دونوں ممالک کے عوام کے دل یکساں دھڑکتے ہیں، پنجاب حکومت نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے سکیورٹی اور میرٹ کو یقینی بنایا ہے، سعودی سرمایہ کاروں کو سپیشل پیکج کے تحت مراعات دی جائیں گی۔
اس موقع پر شہزادہ منصور نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خطے کے استحکام اور ترقی کیلئے نہایت اہم ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
- an hour ago
سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
- an hour ago
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 3 hours ago
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 3 hours ago
انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- an hour ago
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
- an hour ago