Advertisement

بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا

بنگلادیش کی وزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور نے اتوار کو جاری کردہ ایک سرکلر میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Jan 6th 2025, 11:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا

بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا۔

بنگلادیش نے بھارت میں ججز تربیتی پروگرام منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس فیصلے کا انکشاف اتوار کو وزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کیا گیا۔

بنگلادیش کی وزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور نے اتوار کو جاری کردہ ایک سرکلر میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکلر کے مطابق 10-20 فروری تک تربیتی پروگرام میں حصہ لینے کے لیے عدالتی اہلکاروں کے لیے پہلے کی منظوری کی منسوخی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں ہوئی۔

بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کیا، نامزد اہلکاروں میں اسسٹنٹ ججز، سینئر اسسٹنٹ ججز، جوائنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور دیگر مساوی سطح کے افسران شامل ہیں۔

Advertisement