خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں چیک پوسٹ کے قریب ایک مکان میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ بچے مائنز کے ٹکڑوں کو کھلونا سمجھ کر گھر لے گئے تھے اور اس سے کھیل رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں جب کہ 5 افراد زخمی ہیں۔
اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے کے افراد فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں۔
دھماکے کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور احتجاجاً پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند بھی کردیا ۔ پاک افغان شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 44 منٹ قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 3 دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 35 منٹ قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 دن قبل
