سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو نے اپنے ترکی کے 4روزہ سرکاری دورے کے دوران منگل کوترکی کی سینئر فوجی قیادت سے ملاقات کی۔

ایئر چیف نے ترکی کے وزیر قومی دفاع ہولوسی ایکار اور ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران پاک ترک دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے طرفین کی حربی استعداد بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈر ترک ایئر فورس جنرل حسن کوکاکیز سے بھی ملاقات کی۔ معزز سربراہان نے دونوں ممالک کی فضائیہ کو عصرحاضر کے در پیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ایک دوسرے کی مہارتوں سے استفادہ حاصل کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں پی اے ایف اور ترک فضائیہ کے درمیان ہوابازوں کی تربیت اور تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ترک آرمڈ فورسز کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ کمانڈر ترک فضائیہ جنرل حسن کوکاکیز نے تمغہ پیش کیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 11 hours ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 13 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 7 hours ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 9 hours ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 13 hours ago
