ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی قوت استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بننا چاہیے

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔
نو منتخب امریکی صدر کے کینیڈا کو امریکا کا حصہ بنانے کی دھمکی پر کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کبھی بھی امریکا کا حصہ نہیں بن سکتا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی اپنی پیشکش کی تجدید کی تھی، ان کا بیان تھا کہ کینیڈا کے شہری امریکا کی 51 ویں ریاست بننے پر بہت خوش ہوں گے۔
اب نومنتخب امریکی صدر کی کینیڈا کو امریکا میں ضم کرنے کی دھمکی کے جواب میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور کینیڈا دونوں ممالک تجارتی و سیکیورٹی پارٹنر اور اچھے پڑوسی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ اچھے رہیں یہ ضروری تو نہیں ہے۔
کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھ ہی نہیں کہ کینیڈا کی اصل طاقت کیا ہے۔ کینیڈا کبھی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔
وہیں کینیڈین اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کینیڈا ایک عظیم اور خود مختار ملک ہے جو کبھی امریکا کی ریاست نہیں بنے گا۔
خیال رہے اس سے قبل ٹرمپ نے کینیڈا کو ضم کرنے کے لیے معاشی طاقت کے استعمال کی دھمکی دی تھی۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 17 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 15 hours ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 17 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 17 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 13 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 15 hours ago









