Advertisement
تفریح

ہنی ٹریپ کیس میں خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

درخواست ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی کی جانب سے دائر کی گئی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 9th 2025, 6:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہنی ٹریپ کیس میں خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

لاہور:سیشن عدالت لاہور نے ہنی ٹریپ کیس میںمعروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست  واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی.
 سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نےخلیل الرحمن قمر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
دوسری جانب خلیل الرحمٰن قمر کے وکیل مدثر چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار درخواست میں کچھ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں، اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔
دوران سماعت وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی اجازت دے، عدالت نے درخواست گزار کو درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔

Advertisement