10 ایکڑ پر لگنے والی آگ تیز ہوائوں کے باعث اب تین ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ، آگ سے اب تک 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ،میڈیا


لاس اینجلس :امریکی ریاست کیلیفورنیا کے لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں موجود جنگلات میں لگنے والی آگ پر تا حال قابو نہیں پایا جا سکا،آگ سےہونے والے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہوگیا، آگ لگنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ،جبکہ درجنوں لوگ زخمی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے پیسفک پلیسیڈز میں لگنے والی آگ مسلسل پھیلتی جارہی ، 10 ایکڑ پر لگنے والی آگ تیز ہوائوں کے باعث اب تین ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ، آگ سے اب تک 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔
دوسری جانب آگ لگنےسے ایک ہزار سے زائد مکانات اور عمارتیں آگ کی لپیٹ میں آئی ہیں اور سیکڑوں عمارتوں کو نقصان ہوا ہے، اور تیس ہزار افراد نے علاقہ چھوڑ دیا ہے، جبکہ مزید مزید ستر ہزار شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
آگ کے شعلوں نے التادینا علاقے کی مسجد التقویٰ کوبھی لپیٹ میں لے لیا جبکہ ہالی وڈ کی مشہور شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہوگئے۔ آگ اس قدر ہے کہ اسے بجھانے کیلئے اہلکار اور پانی کم پڑگیا جبکہ لاکھوں افراد متاثرہ علاقہ خالی کرنے پر مجبورہوگئے۔
تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ لائی جاسکیں۔
دوسری جانب آگ بھڑکنے کی وجہ سے لاس اینجلس شہر کی فضا خطرناک حدتک آلودہ ہوگئی ،آگ سے ہزاروں گھر اور کاروباری مراکز جل کر خاک ہوگئے، آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہو چکا ہے۔
ادھر آگ کے باعث علاقہ مکینوں کے گھر چھوڑنے پر لٹیروں کی چاندی ہوگئی، خالی گھروں میں لوٹ مارکے واقعات بھی رپورٹ ہورہے ہیں۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل






