Advertisement
پاکستان

190 ملین پاوّنڈ ریفرنس کیس ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت کل 35 گواہان کے بیان قلمبند

بشری بی بی نے 24 مارچ 2021 کو بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی کی دستاویزات پر دستخط کرکے بانی پی ٹی آئی کی سہولتکاری کی،عدالت

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 10 2025، 11:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
190 ملین پاوّنڈ ریفرنس کیس ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت کل 35 گواہان کے بیان قلمبند

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بیگم کے خلاف دائر190 مین پاوّنڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت 35 گواہان کے بیانات  قلمبند کر لیے۔
ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ کے پرویز خٹک ،سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، القادر یونیورسٹی کے چیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔
احتساب عدالت نے ذلفی بخاری، فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر اور ضیاالمصطفی نسیم سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ 
پرویز خٹک نے بطور گواہ احتساب عدالت کے سامنے بیان میں کہا تھا کہ 2019 میں کابینہ میں مشیر احتساب شہزاد اکبر نے بتایاکہ برطانوی اور پاکستانی حکومت کے مابین معاہدہ ہوا ہے۔

شہزاد اکبر نے کابینہ کے سامنے ایک بند لفافہ پیش کیا اور بتایا لفافے میں معاہدہ کی دستاویز موجود ہے، انہوں نے بتایا 190ملین پاؤنڈ پاکستانی حکومت کو واپس کیے جائیں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ معاملے پر مجھ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے اعتراض کیاشہزاد اکبر نے بتایا کہ معاہدہ خفیہ ہے، جس پر کابینہ کے اراکین خاموش ہوگئے، شہزاد اکبر نے بند لفافے کو اضافی ایجنڈے کے طور پر کابینہ میں پیش کیا۔
احتساب عدالت میں قلمبند کروائے گئے بیان میں پرویز خٹک نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی نے اضافی ایجنڈے کی کابینہ سے باقاعدہ منظوری بھی لی۔
ریفرنس کے تفتیشی آفیسر نے بتایا معاہدے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی، تفتیشی آفیسر نے بتایا تحریر پر رقم پراپرٹی ٹائیکون کو منتقل کرنے کا لکھا گیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ  رقم کا کچھ حصہ پہلے ہی منتقل کیا جا چکا ہے۔
پرویز خٹک کے بیان اور شواہد اس بات کا ثبوت ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے اس خفیہ معاہدے کو اپنے اثر و رسوخ سے وفاقی کابینہ میں منظور کرایا۔مرزا شہزاد اکبر نے 6 دسمبر 2019 کو نیشنل کرائم ایجنسی کی رازداری ڈیڈ پر دستخط کیے۔بشری ٰبی بی نے بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔

بشری بی بی نے 24 مارچ 2021 کو بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی کی دستاویزات پر دستخط کرکے بانی پی ٹی آئی کی مدد کی۔بانی پی ٹی آئی نے غیر قانونی اور بے ایمانی کر کے 190 ملین پاؤنڈ کی سہولت کاری کی۔
خفیہ معاہدے کے ذریعے 190ملین پانڈ حکومت کا اثاثہ قرار دے کر سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ استعمال کیا گیا۔شواہد یہ بھی بتاتے ہیں کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی  نے فرحت شہزادی کے ذریعے موہڑہ نور اسلام آباد میں 240 کنال اراضی حاصل کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے۔

بانی پی ٹی آئی نے وزارت عظمیٰ کے دوران پراپرٹی ٹائیکون سے غیرقانونی مالی فوائد حاصل کیے۔بانی پی ٹی آئی نے ذلفی بخاری کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون سے القادر یونیورسٹی کیلئے 458کنال اراضی حاصل کی۔اپریل 2019 میں القادر یونیورسٹی کا کوئی وجود نہیں تھا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین ریفرنس کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کی جانب سے 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

 

Advertisement
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 21 hours ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 4 days ago
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 21 hours ago
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 hours ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 4 days ago
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 6 days ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 20 hours ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 4 days ago
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 20 hours ago
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 21 hours ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 4 days ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 4 days ago
Advertisement