حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات میں بظاہر کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان
خیبر پختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، بظاہر حکومت ہے ہی نہیں، اس صوبے میں رشوت کا بازار گرم ہے،سربراہ جمعیت


مردان: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بظاہر کوئی پیشرفت ہوتی ہوئی نظر نہیں آ رہی۔
مولانا فضل الرحمان نے مردان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم پرامید رہیں گے اللہ ان مذاکرات کو کامیاب کرے، کسی فرد واحد کے بیان پر تبصرہ نہیں کرتا، بطور جماعت بات کرتا ہوں۔
خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، بظاہر حکومت ہے ہی نہیں، اس صوبے میں رشوت کا بازار گرم ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ طاقت سے مسئلے کا حل نہیں ہوسکتا، ہم جرگے سے مسئلے کے حل کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارے پاس نظام موجود ہے، یک طرفہ فیصلہ کرنے کے بجائے سیاستدانوں سے بات کریں،انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے کچھ اراکین میرے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔
اپنی تقریر میںان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا ملنے کے بعد پی ٹی آئی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 26ویں ترمیم کے وقت سب سے رابطے میں تھے، اب بھی کوئی سیاسی جماعت بات کرنا چاہتی ہے تو دروازے کھلے ہیں پوری نیک نیتی سے مشورہ دیں گے، پی ٹی آئی کو آگاہ کردیں گے کہ وہ کہاں کھڑی ہے اور مسئلے کی نوعیت کیا ہے۔

دو روزہ ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم کل اسلام آباد میں شروع ہو گا
- 15 گھنٹے قبل

اداکارہ علیزے شاہ نےسوشل میڈیا سے کنارہ کر لیا
- 13 گھنٹے قبل

بھارت نے 16 سالہ ایان کو علاج کے بغیر واپس پاکستان بھیج دیا
- 13 گھنٹے قبل

بھارت اور فرانس کے درمیان 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ
- 13 گھنٹے قبل

بنگلہ دیشی کرکٹر ناہید رانا نے سپر لیگ 10 کیلئےپشاور زلمی کو جوائن کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

کاروباری برادری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان اقتصادی بحالی اور تبدیلی کے اہم موڑ پر پہنچ چکا: وزیر خزانہ
- 14 گھنٹے قبل

اسپین، پرتگال اور فرانس میں بڑا بلیک ڈاؤن بجلی کی فراہمی منقطع
- 15 گھنٹے قبل
نوشکی : پیٹرول سے بھرے ٹرک میں دھماکا، 40 سے زائد افراد زخمی
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس شروع
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان پر حملے کے لئے بھارتی فوج کو پنجاب سے گزرنے نہیں دیں گے، گرپتونت سنگھ پنوں
- 15 گھنٹے قبل

بھارت نے پاکستان پر کوئی حملہ کیا تو پاکستان اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا، فیصل واوڈا
- 13 گھنٹے قبل