جنگ بندی معاہدے کے تحت 33 اسرائیلیوں کو رہائی ملے گی، اسرائیل 95 فلسطینیوں کو رہا کرے گا


غزہ :کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد بالآخر غزہ میں حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کا آغاز ہوگیا۔
معاہدے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے ہونا تھا جو تقریباً چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیلی مغویو ں کے ناموں کے اعلان کے بعد غزہ سیز فائر معاہدے پر باقاعدہ عمل درآمد شروع ہو گیا۔
غزہ کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہزاروں فلسطینی پولیس افسران مختلف علاقوں میں تعینات کردیے گئے ہیں، میونسپلٹی نے گلیوں کو دوبارہ کھولنےاور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج جنوبی غزہ میں رفح سٹی سے نکلنا شروع ہوگئیں، اسرائیلی فوج مصری سرحد کےساتھ فلاڈیلفی راہداری کے ساتھ موجود رہیں گی۔
قطری وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی شروع ہوگئی ہے۔
اسرائیلی کابینہ کےرکن بن گویئر نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی سےمتفق نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت غزہ کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے یرغمالیوں کا تبادلہ ہوگا، جنگ بندی 6 ہفتوں کے لئے ہوگی،معاہدے کے تحت 33 اسرائیلیوں کو رہائی ملے گی، اسرائیل 95 فلسطینیوں کو رہا کرے گا، اسرائیلی حکام نے حماس کی قید میں موجود 33 یرغمالیوں کی تصاویر جاری کردیں۔
جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کھولی جائے گی جبکہ تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو کے معاملات طے ہوں گے۔
جنگ بندی کے بعد لاکھوںلٹے پٹے فلسطینی اپنےبچے کچھے سامان کے ساتھ تباہ حال گھروں میں واپسی کے منتظر ہیں، جنگ بندی شروع ہونے سے پہلے اسرائیلی حملوں میں 33 بچوں سمیت مزید 122 فلسطینی شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل قطر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں 6 ہفتوںکے لیے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کا اعلان قطری وزیر اعظم کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل





