قانون سازی کرنا ہمارا کام ہے،عدلیہ سے درخواست ہے ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے، وفاقی وزیر قانون
حکومت کسی ادارے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتی، عدلیہ کو بھی چاہیے کہ انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت سے گریز کرے،اعظم نذیر تارڑ


اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ہماراکام قانون سازی کرنا ہے عدلیہ سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے کا م میں مداخلت نہ کرے اور ہمیں اپنا کام کرنے دے۔
سینیٹ کا اجلاس آج ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت ہوا،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں ڈیپوٹیشن پالیسی سے متعلق سینیٹر دنیش کمار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سوالات کمیٹیز کو بھیجنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ تمام سوالات کے جوابات تحریری طور پر پیش کئے جاتے ہیں، کمیٹیوں میں دیگر معاملات بھی زیر بحث لائے جاتے ہیں۔
انہوں نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر سوال پر ضمنی سوالات بھی لینے چاہئیں۔ اور فارن افیئر کمیٹیوں کے پاس بہت سے معاملات زیرالتو ہوتے ہیں۔ ہمیں ہر سوال پر ایوان میں بحث کرنی چاہیے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈیپوٹیشن پالیسی کی گنجائش سروس رولز میں موجود ہے۔ اور پہلے 3 سال کے لیے ڈیپوٹیشن ہوتی ہے پھر 2 برس تجدید ہوتی ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلوں میں کہا کہ ڈیپوٹیشن کو معمول نہ بنایا جائے۔
وفاقی وزیر قانون کا مزیدکہنا تھا کہ حکومت کسی ادارے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتی، عدلیہ کو بھی چاہیے کہ انتظامیہ کے معاملات میں براہ راست مداخلت سے گریز کرے، عدلیہ سے درخواست ہے کہ ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے، قانون سازی کرنا ہمارا کام ہے ہمیں کرنے دی جائے۔
دوہری شہریت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت نے 27 جون 2024 سے موثر قانون میں دہری شہریت کی گنجائش فراہم کی، اس اقدام کے تحت درخواست دہندگان اپنی اصل شہریت کے ساتھ جرمن شہریت بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جرمنی کے ساتھ دہری شہریت کی منظوری دے دی، اب جرمن حکومت کی جانب سے ایم او یو دستخط کا انتظار ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد پاکستانی جرمن شہریت دوبارہ حاصل کر سکیں گے، پاکستان کے بائیس ملکوں کے ساتھ دہری شہریت کے معاہدے ہیں۔

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 16 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز رپورٹ
- ایک دن قبل

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے
- 19 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرخ میں تبدیلی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
- 20 گھنٹے قبل

ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں
- ایک دن قبل

امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ کے دوران 7 کی بجائے 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ
- ایک دن قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- 17 گھنٹے قبل

پاک افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا
- ایک دن قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی ، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 20 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے حکم پر تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 18 گھنٹے قبل








