لاہور پولیس کی بڑی کارروائی،خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8 کارندے گرفتار
ملزمان پشاور سے آن لائن ذرائع استعمال کرکے منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے،پولیس


لاہور: لاہور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8 کارندے گرفتار کرلیے،گرفتار افراد سےکروڑوںروپے مالیت کی چرس برآمد کرلی۔
پولیس کی جانب سےایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے پولیس ٹیم کے ساتھ بڑی کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 3 خواتین سمیت 8 بین الاضلاعی منشیات ڈیلر کو منشیات کی ڈلیوری دینے کے لیے آتے ہوئے رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں گامن، روبن، ریحان، ناصر محمود، فوزیہ، لبنیٰ شہزادی وغیرہ شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی 50 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیےپولیس کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
ملزمان نےپولیس کو دیئے گئے بیان میں پشاور سے آن لائن ذرائع استعمال کرکے منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 5 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- ایک گھنٹہ قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- ایک گھنٹہ قبل