پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں کے ساتھ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر 1 بلین ڈالر کے قرض کی شرائط پر اتفاق کیا ہے، محمد اورنگزیب


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں کے ساتھ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر 1 بلین ڈالر کے قرض کی شرائط پر اتفاق کیا ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا، معشیت کی کمزوریاں دور کرنے کا یہی وقت ہے، پاکستان ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ سنگل بی ریٹنگ کی جانب بڑھنے پر تبادلہ خیال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس میں بہتری آئے گی۔ اس حوالے سے ہماری جانب سے کیے گئے اقدامات رواں مالی سال کے ختم ہونے سے پہلے مکمل ہوسکتے ہیں۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ فروری کے آخر میں 7 ارب ڈالر کے قرض معاہدے کے پہلے جائزے پر بات چیت ہوگی، پاکستان نے اس جائزے کے حوالے سے پیشگی اقدامات کیے ہیں، ہم نے بہترین معاشی اصلاحات کی وجہ سے ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کاوشوں کے مثبت اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، ملکی معیشت میں لچک، استقلال اور آگے بڑھنے کی صلاحیت نمایاں ہے، حکومت کو ابتدا میں مالیاتی اور مانیٹری دباؤکا سامنا تھا۔

اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 3 hours ago

صہیونی فورسز نے 3 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے 183 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا
- 4 hours ago

گزشتہ رات پوری ن لیگ کے لیے انتہائی بھاری ثابت ہوئی، بیرسٹر سیف
- 31 minutes ago

گورننس میں اصلاحات اور اینٹی کرپشن کے اداروں کی مضبوطی ، آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا
- 2 hours ago

ریاستی انتخابات میں شکست، نئی دہلی کی وزیراعلیٰ نے استعفیٰ دے دیا
- 8 minutes ago

120 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ آج پاراچنار روانہ ہوگا
- 2 hours ago

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت صحت کی دیگر سہولیات مزید مہنگی
- 18 minutes ago

امریکا اور جاپان سمیت 16 ممالک سے مزید 118 سے پاکستانی بے دخل
- 5 hours ago

کراچی میں بڑھتے حادثات کے تدارک کےلئے شہر میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندی
- 3 hours ago

تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما محمد افضل گورو کا آج یوم شہادت
- 5 hours ago

میکسیکوکے جنوبی علاقے میں المناک بس حادثہ،41 افراد ہلاک
- 5 hours ago

جراسک پارک کی ساتویں فلم ’ ری برتھ‘ کا نیا ٹریلر ریلیز
- 5 hours ago