خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی انقلاب لانے کیلئے دانش سکولوں میں باصلاحیت یتیم اورغریب بچوں کو داخل کیا جاتا ہے


وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید دانش سکول قائم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
وزیراعظم نے بھمبر آزاد کشمیر میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی انقلاب لانے کیلئے دانش سکولوں میں باصلاحیت یتیم اورغریب بچوں کو داخل کیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان سکولوں میں بچوں کو کتابوں ، کھانے اور رہائش کی مفت سہولیات حاصل ہیں ، وزیراعظم نے نیلم اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں مزید دانش سکول قائم کرنے کا اعلا ن بھی کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے جو لوگ آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں وہ بھی یہ دیکھ کر خوش ہوں گے کہ ان کے کشمیری بھائی اعلی معیار کی تعلیمی سہولیات حاصل کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں بھی دانش سکول کھولے جائیں گے۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مذہبی تعلیم کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 10 گھنٹے قبل

جرمنی : 24 سالہ افغان پناہ گزین نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی،28 افراد زخمی
- 12 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کراچی میں کھیلا جائے گا
- 23 منٹ قبل

پاکستان کا دورہ مکمل کرکے صدر رجب طیب اردوان وطن واپس روانہ
- 10 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمن کا متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں کی مکمل حمایت کااعلان
- 10 گھنٹے قبل

سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ممانی انتقال کر گئیں
- 12 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ میں چھ نئے مستقل ججز اور ایک قائمقام جج نے حلف اٹھالیا
- چند سیکنڈ قبل

تجارتی جنگ میں تیزی ، صدر ٹرمپ کا شراکت داروں پر باہمی ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان
- 15 منٹ قبل

سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن : 13 خارجی دہشت گردہلاک
- 12 گھنٹے قبل

مودی کی ٹرمپ سے ملاقات، بھارت کو تیل، گیس اور ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان
- 30 منٹ قبل

رمضان شوگر ملز کیس : شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری
- 12 گھنٹے قبل
پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد
- 12 گھنٹے قبل