حکومت نے 7 دن میں جواب نہ دیا گیا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر علی ظفر
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کو مشورہ ہے کہ ماضی سے سبق سیکھیں، آئین کو روندنے کا نقصان پارلیمنٹ کو بھی ہورہا ہے۔


پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کو تحریری مطالبات دے دیے ہیں، اب اگر 7 دن میں جواب نہ دیا گیا تو چوتھی میٹنگ ہی نہیں ہوگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کیس کا بیک گراؤنڈ لندن میں حسن نواز کی پراپرٹی سے جڑا ہے، یہ پراپرٹی اس وقت خریدی گئی جب نواز شریف وزیراعظم تھے ، بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ القادر کیس میں نیب کو پوچھنا چاہیے تھا کہ یہ جائیداد کس پیسے سے خریدی گئی، لیکن اس معاملے کو سائیڈ پر کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک ریاض اور ان کے خاندان نے حسن نواز سے ون ہائیڈ پراپرٹی خریدی اور اس کو آگے بیچ دیا۔ بد قسمتی سے عدالت کے ذریعے سیاست کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ تو سپریم کورٹ سے ہونا ہے، یہ چاہے آئینی بینچ یا ریگولر بینچ کرے یہ ہونا ہے، یہ نئی قسم کا کیس ہے اس میں توقعات تو کچھ بھی کی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کو مشورہ ہے کہ ماضی سے سبق سیکھیں، آئین کو روندنے کا نقصان پارلیمنٹ کو بھی ہورہا ہے۔

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
- 7 گھنٹے قبل
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 6 گھنٹے قبل

اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
- 3 گھنٹے قبل
الحمر ا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- 5 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ اورگداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 7 گھنٹے قبل
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 7 گھنٹے قبل
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 4 گھنٹے قبل