نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر منسوب کرنے کا فیصلہ
ے بننے والے پیٹرن انکلوژر کو ظہیر عباس اور ماجد خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا


نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑیوں شاہد خان آفریدی اور سابق کپتان یونس خان کے نام سے انکلوژر منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کے مطابق نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ایک انکلوژر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کے نام سے منسوب ہوگا جبکہ ایک انکلوژر سابق کپتان یونس خان کے نام سے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق نئے بننے والے پیٹرن انکلوژر کو ظہیر عباس اور ماجد خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کی گنجائش 35 ہزار تماشائیوں تک بڑھا دی گئی ہے اور پورے اسٹیڈیم میں نئی کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں، اسٹیڈیم میں براڈکاسٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 480 جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں جو شائقین کو شاندار کھیل دکھانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
علاوہ ازیں تماشائیوں کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے 2 بڑے ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز آئندہ ہفتے نصب کی جائیں گی، قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام جنوری کے آخری ہفتے میں مکمل ہوگا۔
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 16 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 days ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 17 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 18 hours ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 17 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 20 hours ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 16 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 days ago




