سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناد ی، 6 خارجی ہلاک
ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا،ترجمان آئی ایس پی آر


راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد سے دراندازی کرنے والے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق 22 اور 23جنوری کی رات خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا گیا، خوارج پاکستان افغانستان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔جس پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی۔
سیکیورٹی فورسز کی موّثر کارروائی کے\ نتیجے میں6خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔
فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 14 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 43 minutes ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 23 minutes ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
