پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس : اپوزیشن کی شدید نعرے بازی ، اجلاس 12 فروری تک ملتوی
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو وقت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج شروع کردیا اور پیکا ایکٹ نامنظور،صحافیوں پہ ظلم کے نعرے لگانا شروع کردیے


صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کے حکم پر آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ۔
اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے شور شرابا شروع کر دیا ، چند بلوں کی منظوری کےبعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری تک ملتوی کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی درخواست کی تاہم اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو اجازت نہیں دی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو وقت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج شروع کردیا اور پیکا ایکٹ نامنظور،صحافیوں پہ ظلم کے نعرے لگانا شروع کردیے اور اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں۔
تاہم شور شرابے کےباوجود اسپیکر سردار ایاز صادق ایوان کی کارروائی جاری رکھی اور ایجنڈے پر موجود حکومتی قانون سازی کا عمل جاری رہا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے میں تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2021، درآمدات و برآمدات انضباط ترمیمی بل،قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل 2024، نیشنل ایکسیلنس انسٹیٹیوٹ بل 2024 منظور کرلیے۔
اجلاس سے چار بل مؤخر بھی ہوئے،قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل 2023، قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل 2023،این ایف سی ادارہ برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی ملتان ترمیمی بل 2023،نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد ترمیمی بل 2023 اور وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس،سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد ترمیمی بل 2023 مؤخر ہوگیا۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 17 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 15 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل




