قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ میں بھی پیش،اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آوّٹ
ترمیمی بل وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کو بجھوا دیا


اسلام آباد: پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میںبھی پیش کر دیا گیا
سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت ہوا، جس میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا گیا،جس پر اپوزیشن اور کوریج کے لیے آئے صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔
ترمیمی بل وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کو بجھوا دیا۔
اس دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر نشتوں پر کھڑے ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا، جبکہ صحافیوں نے بھی احتجاج کرتے ہوئے پریس گیلری سے واک آوّٹ کیا ۔
دوران اجلاس پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وقفہ سوالات معطل کردیا۔
اس اجلاس کے دوران ہی "ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل" بھی پیش کیا گیا، جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی کو 3 دن کے اندر اس بل پر رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس 27 جنوری تک ملتوی کر دیا

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل





