دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری،فہرست میں پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں بھی شامل
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی مسلسل 9 ویں سال دنیا کی بہترین یونیورسٹی قرار پائی


اسلام آباد:ٹائمز ہائر ایجوکیشن(ٹی ایچ ای)نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کر دی ہے ،جس میںپاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے 2025 میں جگہ بنائی ہے ۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی مسلسل 9 ویں سال دنیا کی بہترین یونیورسٹی قرار پائی اور چین کی 2 یونیورسٹیز ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے درجے پر رہیں جب کہ پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں رینکنگ کا حصہ ہیں۔
اسی طرح ایم آئی ٹی اب اسٹینفورڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئی ہے، اسٹینفورڈ 4 درجے تنزلی سے چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی دنیا میں 401 سے 500 کی رینکنگ اور ایشیا کی رینکنگ میں 121 نمبر پر ہے، جبکہ نسٹ یونیورسٹی ایشیا میں 152، کامسیٹس 157، ایئریونیورسٹی، کامسیٹس، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد601 سے800 کی رینکنگ میں ہیں۔
اس کے علاوہ سکھر آئی بی اےیونیورسٹی، یو ای ٹی ٹیکسلا اور مالاکنڈ یونیورسٹی بھی 601 سے800 کے درمیان ہے ۔
جبکہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، لمز اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان 801 سے 1000 کے درمیان رینک ہوئیں،ٹائمر ہائر ایجوکیشن کے مطابق پاکستان کی 12 یونیورسٹیز 1001 سے 1200 کے درمیان رینک کی گئیں۔
2025 کی درجہ بندی میں 115 ممالک اور خطوں کے 2 ہزار سے زیادہ ادارے شامل ہیں۔جب کہ رینکنگ تعلیمی اور تحقیقی معیار، بین الاقوامی معیارات اور کارکردگی کی بنا پر کی گئی ہے۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے مزید بتایا کہ پاکستان کی 48 یونیورسٹیوں کو ’رپورٹرز‘ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے، رپورٹرز کیٹیگری کی یونیورسٹیوں نے اعداد و شمار مکمل جمع نہیں کرائی۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 8 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 10 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 9 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 10 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 10 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 8 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل