نورنگ یادیو کافی عرصے سے بیماری کا شکار تھے اور طبی نگہداشت کے باوجود ان کی حالت مزید بگڑ گئی،میڈیا رپورٹس
ممبئی: بالی وڈ کے معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو کے والد نورنگ یادیو انتقال کر گئے۔
انڈین میڈیارپورٹس کے مطابق نورنگ یادیو کافی عرصے سے بیماری کا شکار تھے اور طبی نگہداشت کے باوجود ان کی حالت مزید بگڑ گئی جس کے نتیجے میں وہ آج جمعہ 24 جنوری کو دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال کر گئے۔
راجپال یادیو حال ہی میںاپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں تھائی لینڈ مقیم تھے تا ہم واپسی کے اگلے روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے دہلی پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ چندر وز قبل ہی اداکار راجپال یادو کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی ، جس میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ راجپال یادیو نے اس پر مزید تبصرے سے گریز کیا ہے۔ ایک پیغام میں انہوں نے مداحوں کو یقین دلایا کہ حکام معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
اداکار راجپال یادیو نے دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے میسج میں کہا تھا میں نے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس دونوں کو آگاہ کر دیا ہے اور اس کے بعد میں نے کسی سے بات نہیں کی۔ان کا مزید کہناتھا کہ اس واقعے کے بارے میں بات کرنا میرا کام نہیں ہے کیونکہ میں اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا ہوں۔
تحریک انصاف نے کسی جواز کے بغیر یکطرفہ طورپر مذاکراتی عمل ختم کیا ، وزیر اطلاعات
- 8 گھنٹے قبل
دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری،فہرست میں پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں بھی شامل
- 7 گھنٹے قبل
26 حاجیوں کی جان بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیازسے نوازا گیا
- 6 گھنٹے قبل
پشاور ہائیکورٹ کاالیکشن کمیشن کو 60 روز میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کروانے کا حکم
- 8 گھنٹے قبل
انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے گرد گھیرا تنگ،وزیر اعظم کی ہدایت پر خصوصی ٹاسک فورس قائم
- 4 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:صوبائی حکومت کا پولیس طرز پر نئی فورس بنانے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل
امریکا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کر کے ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ
- 3 گھنٹے قبل
ترکیہ کے صدر رجب طیب اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- 6 گھنٹے قبل
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ
- 8 گھنٹے قبل
القادر یونیورسٹی کوئی ادارہ نہیں جعلی نام رکھا ہوا ہے، اسے کالج کا درجہ دینا بھی توہین ہے،وزیر دفاع
- 2 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ،بل اسمبلی میں پیش
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چئیرمین پبلک اکاوّنٹ کمیٹی منتخب
- 6 گھنٹے قبل