Advertisement

امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان پہلا ٹیلی فونک رابطہ

امریکا اور چین کے سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں، امریکا اورچین کے تعلقات دنیا کامستقبل طے کریں گے،امریکی وزیر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 23 days ago پر Jan 25th 2025, 9:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان پہلا ٹیلی فونک رابطہ

واشنگٹن:صدر ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان پہلا ٹیلی فون پر پہلا رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ امید ہے تائیوان کا مسئلہ پرامن طریقے سے حل کیا جائے گا،انہوں  نے کہا کہ امریکا اور چین کے سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں، امریکا اورچین کے تعلقات دنیا کامستقبل طے کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ مارکو روبیو نے کہا امریکا تائیوان کی آزادی نہیں چاہتا۔
گفتگو کے دوران امریکی وزیرخارجہ نے ون چائنہ پالیسی کااعادہ کیا۔
خیال رہے کہ وزیر خارجہ  مارکو روبیو کے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی محکمہ خارجہ میں اہلکاروں کی بڑی تعداد مستعفی ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement