گرفتار ملزم سے 19 لاکھ نقد رقم ،پرائز بانڈ، زیورات، 2پسٹل ،موٹر سائیکل برآمد ہوا،پولیس


لاہور:پولیس نے تبدیل کر کے ساتھیوں کے ہمراہ مل کر وارتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی ایس پی اسلامپورہ سرکل حافظ عبیداللہ سعدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حلیہ تبدیل کر کے ساتھیوں کے ہمراہ وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
لاہورپولیس کے مطابق چند روز قبل داتا دربار کے علاقےمیں ملزمان تاجر کے ڈسٹری بیوشن آفس میں چینج لینے کے بہانے گھسے اور عملے کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ کی رقم لیکر فرار ہوگئے۔
پولیس کے بیان کے مطابق ملزموں نے 20 جنوری کو گجر پورہ کے علاقہ میں ہاؤس رابری کی،جس میں ملزمان 10 لاکھ کے پرائز بانڈ اور طلائی زیور لیکر رفو چکر ہو گئے،یکے بعد دیگر ملزموں ے لاہور میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
گجر پورہ سے ہی ایک ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھینی،دوران واردات ملزمان حلیہ تبدیل کرتے تھے سر پر وگ ،ٹوپیوں کا استعمال کرتے تھے،جن کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او داتا دربار عثمان یونس اور ٹیم کو ٹاسک دیا گیا۔
جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ سرغنہ ملزم ڈیورڈ رائے عرف آفتاب کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں شان ،خرم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم سے 19 لاکھ نقد رقم ،پرائز بانڈ، زیورات، 2پسٹل ،موٹر سائیکل برآمد ہوا۔
ایس پی سٹی کی جانب سے ایس ایچ او داتا دربار عثمان یونس، انچارج انویسٹی گیشن ثقلین اور ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا۔ ڈی ایس پی اسلام پورہ سرکل کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے، عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے۔
پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 گھنٹے قبل
چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور
- 10 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا
- 8 گھنٹے قبل

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- ایک دن قبل

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت
- ایک دن قبل

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟
- 9 گھنٹے قبل
جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی
- 7 گھنٹے قبل
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا
- ایک دن قبل













