ٹرمپ نے آتے ہی سابق صدر جوبائیڈن کے دو سو سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کر دیا


واشنگٹن :ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار کے پہلے ہفتے ہی بڑی بڑی تبدیلیاں کرنا شروع کر دیں اور سابق صدر جوبائیڈن کے دو سو سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کر دیا۔
امیگریشن
اپنے پہلے ہفتے میں ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق ایک درجن سے زیادہ احکامات جاری کیے جن میں متعدد پالیسیوں میں تبدیلیاں شامل ہیں انہوں نے میکسیکو کی سرحد پر نگرانی کو مزید سخت کر دیا تا کہ تارکین وطن کی آمد کو روکا جا سکے
ٹرمپ نے ان پالیسیوں کو ختم کر دیا جو امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے افسران کو گرجا گھروں، سکولوں اور ہسپتالوں پر چھاپہ مارنے سے روکتی تھیں۔
ٹرمپ اور ان کی نئی انتظامیہ کی طرف سے ابتدائی چند دنوں میں امیگریشن سے زیادہ کسی ایک مسئلے پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی ۔ یہ مسئلہ طویل عرصے سے صدر کی سیاسی شناخت کے مرکز میں رہا ہے، اور انہوں نے 2024 کی مہم کے دوران دور رس پالیسی تبدیلیاں کرنے کا وعدہ کیا۔
ٹرمپ نے ان ہزاروں پناہ گزینوں کے داخلے پر روک لگا دی جنہیں پہلے ہی امریکہ آنے کی اجازت مل چکی تھی ،اور ساتھ ہی اس نے دس لاکھ لوگوں کو ملک بدر کرنے کا عمل شروع کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے پیدائشی شہریت کے حق کو بھی ختم کرنے کے لیے صدارتی آرڈر جاری کیا۔
ماحول اور توانائی
ٹرمپ نے توانائی اور ماحوال کےمتعلق نصف درجن ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے جن کا مقصد جیواشم ایندھن کے استعمال کو بڑھانا، قابل تجدید توانائی کو روکنا اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کی کوششوں کو ترک کرنا ہے،اور اس کے ساتھ ہی امریکہ کو پیرس موسمیاتی معاہدے سے نکال دیا ۔
اس کے علاوہ ٹرمپ نے الاسکا میں تیل کی تلاش کے لیے کنویں کھودنے کا منصوبہ شروع کیا ۔ اور اس نے ملک بھر میں ونڈ فارمز کے لیے وفاقی اجازت نامے منجمد کرنے کا حکم دیا ۔
ٹیرف اور تجارت
ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی میکسکیو اور کینڈادرآمد کی جانے والی چیزوں پر 25 فیصد جبکہ چین سے درآمد ی اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اگر کوئی کمپنی ٹیرف سے سے بچنا چاہتی ہے تو وہ امریکہ میں اپنی مصنوعات کی تیاری کرنا شروع کر دے۔
جنس اور ٹرانس جینڈر کے حقوق
ٹرمپ نے آتے ہی اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں صرف دو ہی جنسیں مرد اور عورت کا وجود ہو گا ۔ اس کے علاوہ کسی تیسری جنس کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ میں تمام شہریوں کو یکساں اور مساوی حقوق ملیں گے چاہے وہ سیاہ فام ہویا سفید فام ہو،ا انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہو گا ،قانو ن کی نظر میں سب برابرہوں گے ۔
ٹیک اور مصنوعی ذہانت(اے آئی)
ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے اپنے عملے کو ہدایت کی کہ وہ پالیسی پر عمل کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کریں جو "امریکہ کے عالمی AI غلبہ کو برقرار اور بڑھا سکے گی۔"اس کے علاوہ اپنے ایک دوسرےصدارتی آرڈر میں ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی بات کی۔ٹرمپ نے امریکہ میں ٹک ٹاک میں پابندی کو 75 دنوں کے لیے منسوخ کر دیا۔
صحت اور غیر ملکی امداد
ٹرمپ نےاپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعدہی امریکہ کو عالمی ادارہ صحت سے الگ کر دیا ،اس کے علاوہ ٹرمپ کے ایک صدارتی آرڈر جاری کرتے ہوئے بیرونی ممالک کودی جانے والے امداد کو کم از کم 90 دنوں کے لیےروک دیا ،ٹرمپ کے اس حکم نامے کی وجہ سے بھوک، بیماری اور جنگ کے وقت کے مصائب کے خاتمے کے لیے پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

صدر زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آ رہی ہے ، جلد اسپتال سے چھٹی ملنے کی امید ہے : ڈاکٹر عاصم
- 5 گھنٹے قبل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی ریاست منی پور میں عوام کا آزادی مارچ ،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت
- 3 گھنٹے قبل
جانیے سونف کے انسانی جسم پر حیرت انگیز فوائد
- 3 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل شروع ، نیپرا نے عملدرآمد شروع کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

آذربائیجان کے صدر رواں ماہ پاکستان کادورہ کریں گے،اہم معاہدے متوقع
- 4 گھنٹے قبل

یہ کیسا اسلامی ملک ہےجہاں بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، عمر ایوب
- 5 گھنٹے قبل
نہروں کےمعاملےپرسمجھوتہ نہیں کریں گے ، پیپلز پارٹی
- 5 گھنٹے قبل

کوئٹہ:رواں سال کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ
- 5 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمت میں کمی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر
- 5 گھنٹے قبل

متنازع ویڈیو لیکس کے معاملے پر ٹک ٹاکر مناہل ملک نے کیا ردعمل دیا؟
- 6 گھنٹے قبل