پاکستان
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم کی آرمی چیف سے ملاقات
راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ آرمی چیف نے پاکستانی مشن کی اقوام متحدہ میں خدمات کو سراہا ہے ۔
پاکستان
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے، امریکا
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترجمان امریکی دفتر خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے، نو نومبر کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
اپنی پریس بریفنگ میں امریکی ترجمان نے 9 نومبر کو بلوچستان میں ہوئے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پر بات کر سکتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ کھیل یقینی طور پر ایک طاقتور اور مربوط قوت ہے، امریکا کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے، کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پبلک ڈپلومیسی نے کھیلوں کے رابطے کی ہمیشہ حمایت کی۔
موسم
لاہور میں دھند اور سموگ کا راج برقرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
باغوں کے شہر لاہور کا اے کیو آئی 780 ریکارڈ کیا گیا
پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ کا راج برقرار ہے جبکہ لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔
باغوں کے شہر لاہور کا اے کیو آئی 780 ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1404، امریکن کونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 826 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 916 ریکارڈ کیا گیا۔
سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن انسٹال کر دیئے گئے، گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سموگ کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے 799 اے کیو آئی کے ساتھ ملک بھر کے شہروں میں ملتان کا پہلا نمبر ہے جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں بھی فضا زہر آلود ہے۔
ادھر سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں آج بارش کا امکان ہے، بھکر ، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے جس سے سموگ میں کمی متوقع ہے۔
پاکستان
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کےلئے بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل کا اعزاز
ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل سے نواز دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نائب فرمانروا نے ایئر چیف مارشل کو بحرین میڈل فرسٹ کلاس کے اعزاز سے نوازا۔
ایئر چیف مارشل کو بحرین کی ساخر ایئربیس پر تمغے سے نوازا گیا۔ ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
تقریب میں بحرین کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ ایئر چیف مارشل نے میڈل عطا کرنے پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے بحرین انٹرنیشنل ایئرشو کے موقع پر امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈیرک فرانس کی ملاقات بھی ہوئی۔
ایئر چیف مارشل نے دونوں اسٹریٹجک پارٹنرز کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمانڈر سینٹرل کمانڈ نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیارے کی شرکت کی۔ بحرینی فرمانروا نے ایئر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت کو سراہا۔
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
تفریح ایک دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی