جی این این سوشل

تفریح

معروف اداکار انور اقبال انتقال کرگئے

کراچی : ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارانور اقبال انتقال کرگئے ہیں ، نماز جنازہ آج بعدنماز عشاء کراچی میں ادا کی جائے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف اداکار انور اقبال انتقال کرگئے
معروف اداکار انور اقبال انتقال کرگئے

تفصیلات کے مطابق  ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارانور اقبال انتقال کرگئے ہیں۔اداکار انور اقبال کے بھائی احمد اقبال نے تصدیق کردی ہے۔انور اقبال   دل کے عارضے کا شکار اورکافی عرصےسے علیل تھے۔نماز جنازہ آج بعدنماز عشاء بیت المکرم مسجد گلشن اقبال کراچی میں ادا کی جائے گی۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ  اداکارانوراقبال کی تدفين ميوہ شاہ قبرستان ميں ہوگی ۔

انور اقبال اداکاری کے علاوہ استاد بھی تھے۔انور اقبال نے اردو اور سندھی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ڈراما سیریل ’’شمع‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

گزشتہ ماہ   سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں اداکار انوار اقبال شدید علیل نظر آرہے تھے ۔ اداکار نے اپنے مداحوں اور ان کی صحت کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

علاقائی

ڈیرہ بگٹی میں 90 غیرحاضر اساتذہ معطل

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیرہ بگٹی میں 90  غیرحاضر اساتذہ معطل

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی زیرصدارت صوبائی ایکشن پلان پرعمل کا آغازہوگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں 90 عادی غیرحاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔ 

بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق ایجوکیشن سیکٹرمیں غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ بگٹی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم ہوئی تھی۔

وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی میں بھی کسی عادی غیرحاضر ٹیچرکی سفارش نہیں کروں گا، بلا امتیاز پورے صوبے میں عادی غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ گودارتا کوئٹہ، ژوب تا نصیر آباد ہربند اسکول کھلے گا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا

پیپلزپارٹی نے 3چیئرمین، ایک وائس چیئرمین اور چار وارڈ ممبرز کی نشستیں جیت لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی  نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا

کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں گنتی کا عمل شروع ہونے کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، غیر حتمی نتائج کے تحت سندھ 18 ہی اضلاع میں پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے 3چیئرمین، ایک وائس چیئرمین اور چار وارڈ ممبرز کی نشستیں جیت لی

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن بھی جیت لیے ہیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کی 4 میں سے 3 نشستوں پر پیپلز پارٹی امیدوار کامیاب قرار پا ئے ہیں جبکہ وائس چیئرمین کی 1-1 نشست پر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

کراچی کے صدر ٹاؤن یوسی 13 کا بڑا مقابلہ پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی نے بڑے مارجن سے جیت لیا، پیپلز پارٹی امیدوار 3 ہزار 616 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہو گئے، ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے نور السلام 759 ووٹ جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار بابر خان صرف 678 ووٹ حاصل کر سکے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حیدرآباد کی یوسی 125 پر بھی پیپلز پارٹی امیدوار استحسان برکت کامیاب قرار پائے۔ کراچی میں جنرل وارڈ کی 4 نشستوں میں سے 3 پر پیپلز پارٹی جبکہ ایک نشست پر جماعت اسلامی کامیاب قرار پائی۔

دوسری جانب کراچی جماعت اسلامی نے کورنگی کی یوسی 7 ماڈل ٹاؤن کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کا الزام کرتے ہوئے ڈی آر او کورنگی کے دفتر کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ فارم 11 کے مطابق جماعت اسلامی کا امیدوار کامیاب ہو چکا ہے تاہم پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے جماعت اسلامی کا دعویٰ مسترد کردیا۔

ادھر حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، گھوٹکی، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمدخان، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ اور نوشہروفیروز میں بھی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا، چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر سمیت دیگر کیٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔

مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پر امن رہا تاہم مٹیاری ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر 7 پر پولنگ کے دوران جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا اور حیدرآباد کی یوسی 51 میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بھی جھگڑا ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاؤ کروایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،  جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll