پیٹرول بم چلانے والوں کا ہتھیار کبھی نہ بننا اور نہ ہی کسی کے بہکاوے میں آنا،مریم نواز
للہ کے بعد تمام بچوں کی ذمہ داری میری ہے، چاہتی ہوں انٹرنیشنل کوچز بلاکر آپکی ٹریننگ کرائیں،مریم نوازشریف


لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول بم چلانے والوں کا ہتھیار کبھی نہ بننا اور نہ ہی ملک کے خلاف کبھی کسی کے بہکاوے میں آنا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کھیلتا پنجاب گیمز 2024-25کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ سب کو یہاں دیکھ کر بہت اچھا لگا، میں کھیلتا، پڑھتا، ترقی کرتا ،آگے بڑھتا ہوا پنجاب دیکھنا چاہتی تھی،انہوں نے کہا کہ ایک کونے سے لیکر دوسرے کونے تک پنجاب چیمپئنز سے بھرا پڑا ہے، گزشتہ کئی سال سے میدان ویران پڑے تھے۔
مریم نواز نے کہا کہ کھلاڑیوں نے والدین ،پنجاب اور پاکستان کا نام روش کیا ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہے۔
مریم نواز نے اس موقع پر صوبائی وزیر برائے کھیل کی تعریف کرتے ہو ئے کہا کہ وہ بہت اچھا بچا ہے،بہت محنت کرتا ہے، وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر کو کہا ہےجتنا بجٹ کہوگے دوں گی، کھیل کیلئے 2 ارب کے بجائے 5ارب کا بجٹ بھی چاہیے تو کمی نہیں آنے دوں گی، پنجاب کے پیسے ان بچوں کیلئے حاضر ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی بار انٹرکلب مقابلے بڑے لیول پر ہوئے، پنجاب میں 15ہزار کلبز بنے ہیں، پنجاب کے 30 ہزار بچوں کو میرٹ پر سکالر شپس ملے ہیں، یہاں موجودسب بچے بھی میرٹ پر آئے ہیں، کسی بچے کو یہاں سفارش پر نہیں لایا گیا،ہمارے پاس اعصام الحق اور ارشد ندیم جیسی مثالیں ہیں، تھوڑا سا ماحول دیا جائے تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے، پاکستان کی 65فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے
اپنی تقریر میںوزیر اعلیٰ مریم نوز بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول بم چلانے والوں کا ہتھیار کبھی نہ بننا اور نہ ہی کبھی ملک کے خلاف کسی کے بہکاوے میں آنا، ان کا کہنا تھا کہ ایک کھیل ہوتا ہے اور ایک کھلواڑ۔
مریم نواز نےطلبا کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم طلبا کو لیپ ٹاپ اور الیکٹرک بائیکس بھی دے رہے ہیں۔ جبکہ نوجوانوں نے کسی کے کہنے پر جلاؤ گھیراؤ نہیں کرنا اور ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھانا، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے بعد تمام بچوں کی ذمہ داری میری ہے، چاہتی ہوں انٹرنیشنل کوچز بلاکر آپکی ٹریننگ کرائیں، آپ کے گلوں میں انٹرنیشنل میڈلز دیکھنا چاہتی ہوں، ہر محکمے میں پیڈ انٹرشپ شروع کی ہے، ماہانہ 60ہزار روپے انٹرشپ میں دیئے جارہے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ اورگداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 11 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- 9 گھنٹے قبل

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
- 11 گھنٹے قبل

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 10 گھنٹے قبل
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 11 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
- 7 گھنٹے قبل
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 8 گھنٹے قبل
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 8 گھنٹے قبل
الحمر ا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی
- 10 گھنٹے قبل